شدت کی سردی سے ٹھٹھر کر کسان فوت

یلا ریڈی 30؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے موضع آتما کور سے تعلق رکھنے والا 57 سالہ سنگاریڈی نامی کسان سردی کی شدت کو برداشت نہ کرتے ہوئے ٹھیٹھر کر فوت ہوگیا ۔ روز کی طرح یہ زراعت کے کام پر کھیت کو جا کر واپس ہو رہا تھا کہ درمیان میں راستہ میں شدت کی سردی کوبرداشت نہ کرتے ہوئے گر پڑا ‘ جس پر اطراف کے لوگوں نے مل کر افراد خاندان کو لئے آئے اور یلاریڈی دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں کے مشورے پر حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ لیکن علاج کے دوران یہ جانبر نہ ہوسکا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق شدت کی سردی کی وجہ سے ہی کسان سنگاریڈی کی موت ہوئی ہے ۔متوفی کی بیوی اورایک بیٹا بھی ہے ۔
شراب کے بوتلوں سے بھری ڈی سی ایم الٹ گئی
یلاریڈی 30 ؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ اور تاڑوائی کے سرحدی علاقہ میں ایرہ پہاڑ ‘ موتھا شیوار پر شراب کے بوتلوں سے بھری ڈی سی ایم ویان رات کو پلٹ گئی جس سے شراب کے بوتلیں ٹوٹ پھوٹ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ماکلور منڈل سے ڈی سی ایم گاڑی میں 15 لاکھ روپئے کی شراب کی بوتلوں کو لیئے لنگم پیٹ منڈل کو آ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ کاماریڈی ۔ یلاریڈی شاہراہ پر موجود کلورٹ سے گاڑی جا ٹکرانے سے پلٹ گئی جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا ‘ مگر دیڑھ لاکھ روپئے کے شراب کی بوتلیں پھوٹ گئیں ۔

نظام آباد کے پامولہ محلہ میں
پولیس کارڈن سرچ
نظام آباد :30؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) )امن و ضبط کی برقراری کیلئے پولیس کمشنریٹ کے علاقہ میں کارڈن سرچ انجام دیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار اڈیشنل ڈی سی پی سریدھر ریڈی پامولہ بستی میں کارڈن سرچ کے دوران مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ اے سی پی سرینواس کمار کی قیادت میں پامولہ بستی میں پولیس کی 10 خصوصی ٹیمیں 200 مکانات کی تلاشی لی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے اڈیشنل ڈی سی پی سریدھر ریڈی نے کہا کہ پولیس کمشنریٹ کے علاقہ میں امن و ضبط کی برقراری کیلئے کارڈن سرچ پروگرام کو انجام دیا جارہا ہے ۔ جس کے بہترین نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ مشتبہ افراد کے بارے میں پولیس کو اطلاع دیں اور نئے افراد کو کرائے پر مکان دینے سے قبل آدھار کارڈ حاصل کریں ۔ بغیر کاغذات کے گاڑیوں کو نہ رکھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کارڈن سرچ میں 26 ٹو وہیلر ، ایک آٹو ، ایک کوالس ، ایک کار ، ایک آٹو ٹرالی کو برآمد کیا گیا ۔ اس موقع پر اے سی پی سرینواس کمار ، ٹائون سرکل انسپکٹر نریش کے علاوہ دیگر پولیس عہدیدار بھی موجود تھے ۔