شجرکاری کیلئے منصوبہ بندی کی ہدایت

کریم نگر میں جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر نیتو پرساد کا خطاب
کریم نگر /3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ہریتا ہارم اسکیم میں عوامی نمائندے ، رضاکارانہ تنظیمیں خانگی ادارے ، کارپوریٹ ادارے ، ملازمین ، عوام سب کو شامل کریں ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ہفتہ کو کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ہریتا ہارم اسکیم پر جائزہ ا جلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ ریاستی حکومت بہت ہی اہمیت کے ساتھ شروع کی ہریتا ہارم اسکیم میں پہلے مرحلے کے نرسریوں میں پودوں کی افزائش مکمل ہوئی ہے ۔ دوسرے مرحلے میں شجرکاری کے پروگرام کو ماہ جولائی میں کیا جانا ہے ۔ شجرکاری کیلئے تمام آگے آئیں شجرکاری کیلئے منصوبہ لائحہ عمل کو تشکیل دیں ۔ ضلع عہدیداران ، میونسپل کمشنرس ، ریونیو ڈیویژنل عہدیداران اپنے احاطوں میں سرکاری و خانگی جگہ پر شجرکاری کیلئے اشخاص کی نشاندہی کریں ۔ خانگی ادارے اپنے احاطہ کے خالی جگہ پر شجرکاری کیلئے منصوبوں کو تشکیل دیں ۔ تمام عہدیداروں شجرکاری کیلئے منصوبہ لائحہ عمل منگل تک ڈی آر او کے حوالے کریں ہدایت کی ۔ خانگی جگہ پر شجرکاری کیلئے بھی پودے مفت دئے جائیں گے ۔ سرکاری جگہوں پر مکانوں میں پودے مفت دینا ہی نہیں بلکہ پودوں کیلئے کھودے جانے والے جگہوں پر بلکہ پودوں کیلئے کھودے جانے والے گڑہوں کیلئے ہونے والے خرچ اور اس کے مینٹیننس کیلئے معاوضہ روزگار طمانیت کے فنڈس دئے جائیں گے ۔ شجرکاری کے فروغ کیلئے منصوبوں کی تشکیل منڈل سطح اور موضع کی سطح میں تشکیل دیں ۔ ان منصوبوں میں سب کو شامل کریں ۔ منڈل سطح میں ایم پی ڈی اوز ، موضع کی سطح میں سکریٹریز کمیٹیوں کا قیام کریں ۔ آنے والے ماہ جولائی میں ضلع میں 5.20 لاکھ پودوں کی شجرکاری کیلئے منصوبوں کو تشکیل دیا گیا ۔ ضلع میں 33 فیصد سرسبزی کیلئے مزید 2,60,000 شجرکاری کرنا باقی ہے ۔ ڈواما کے زیر اہتمام 1.30 لاکھ ساگوان کے پودے کسانوں کے کھیتوں کے کٹوں پر شجرکاری کی جارہی ہے ۔ ضلع میں صنعتوں میں موجود خالی جگہوں میں تالابوں اور کٹوں پر تالاب کے حدود میں سڑکوں کے دونوں جانب ، اسکولوں ،کالجوں ، ہاسٹلوں وغیرہ میں جہاں جہاں مواقع دستیاب ہے وہاں کی تمام خالی جگہوں پر شجرکاری کریں ۔ڈیویژن سطح میں آر ڈی اوز اجلاس رکھ کر ہر ہفتہ جائزہ لینے حکم دیا ۔ ڈی ایف او پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ ہریتا ہارم پودوں کی افزائش سے متعلق بیان کیا ۔ تماپور ایم پی ڈی او پودوں کے فروغ سے متعلق بیان کیا ۔