شاہ میر پیٹ میں سڑک حادثہ خاتون ہلاک

حیدرآباد 6 جولائی (سیاست نیوز) شاہ میر پیٹ کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک 48 سالہ خاتون فوت ہوگئی جو پیشہ سے ترکاری فروش بتائی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بالامنی جو گگن گوڑہ علاقہ میں رہتی تھی گذشتہ روز ترکاری فروخت کرنے کے بعد آٹو میں واپس ہورہی تھی کہ آٹو اور لاری کی ٹکر کے بعد بالا منی شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس شاہ میر پیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔