شاہ میر پیٹ میں سڑک حادثہ ، ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ /27 جنوری (سیاست نیوز) شاہ میر پیٹ علاقہ میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک دھوبی ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب 63 سالہ بی کرشنا ساکن لال گڑی ملک پیٹ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ڈی سی ایم ویان نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس شامیرپیٹ نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔