شاہ میر پیٹ میں حادثہ ،طالبہ ہلاک

حیدرآباد۔/15 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شاہ میر پیٹ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں آٹو کی ٹکر سے ایک طالبہ ہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 15 سال آر بھارگوی ٹی وی ایس اسکوٹی پر اپنی دو سہیلیوں کے ہمراہ شاہ میر پیٹ سے جارہی تھی کہ گاڑی کے سامنے اچانک ٹپر آجانے سے اچانک بریک لگادیا جس کے نتیجہ میں پیچھے سے تیز رفتار آٹو نے انہیں ٹکر دے دی۔ اس واقعہ میں بھارگوی برسر موقع ہلاک ہوگئی جبکہ حادثہ کے بعد آٹو میں اچانک آگ لگ گئی۔