شاہ میرپیٹ میں موج مستی بشمول 10 عورتیں ، 41 گرفتار

حیدرآباد۔17 فروری (سیاست نیوز) شاہ میر پیٹ پولیس نے وِلا میں منائی جانے والی ریو پارٹی پر دھاوا کرتے ہوئے 41 افراد بشمول 10 عورتوں کو گرفتار کرلیا اور انہیں مجسٹریٹ کے روبرو پیش کردیا۔ انسپکٹر شاہ میر پیٹ مسٹر پی کاسی ریڈی نے بتایا کہ وِلا نمبر 74 جو ایک ریسورٹ کے قریب واقع ہے، میں بین الریاستی عورتوں کے ساتھ ایک ریو پارٹی منائی جارہی تھی۔ نامعلوم شخص نے انہیں اس بات کی اطلاع دی جس پر پولیس کی ایک ٹیم نے وہاں پر دھاوا کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون ڈی جے (ڈسک جاکی) نے یہ ریو پارٹی منعقد کی تھی جس میں ممبئی، بنگلور اور دیگر مقامات سے عورتوں کو طلب کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس ریو پارٹی میں نیم عریاں رقص کیا جارہا تھا اور اس کے علاوہ کئی غیرقانونی سرگرمیاں جاری تھیں۔ پولیس نے مذکورہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں متعلقہ مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش کردیا۔