حیدرآباد ۔ /26 اکٹوبر (سیاست نیوز) شاہ میرپیٹ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو کاروں کے تصادم میں ایک بیٹا ہلاک ہوگیا جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ آنند ریڈی اپنے باپ 72 سالہ کرشنا ریڈی کے ہمراہ شامیرپیٹ علاقہ سے کیسرا ویلیج کی طرف گزررہا تھا کہ اچانک تیز رفتار سوئفٹ کار سے ٹکراگیا جسے 35 سالہ سریدھر چلارہا تھا ۔ اس حادثہ میں آنند ریڈی برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ کرشنا ریڈی شدید زخمی ہوگیا ۔ شامیرپیٹ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور زخمیوں کو علاج کیلئے خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔