شاہ عنایت گنج علاقہ کے فٹ پاتھ سے نعش دستیاب

حیدرآباد 6 جون (سیاست نیوز) شاہ عنایت گنج پولیس نے فٹ پاتھ میں سے ایک شخص کی مشتبہ حالت میں نعش کو دستیاب کرلیh ۔ اور شناخت کے بعد بتایا کہ 44 سالہ شیکھر جو چوڑی بازار میں رہتا تھا کل رات مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ وہ عادی شرابی تھا جو شراب کے نشہ میں ہر کسی سے جھگڑا کیا کرتا تھا اور اپنے مکان کبھی کبھی جایا کرتا تھا اور جب بھی مکان جاتا اپنے گھر والوں سے جھگڑا کرنے کے بعد باہر نکل جاتا تھا ۔ پولیس کو شیکھر کی موت پر خودکشی کا شبہ ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔