حیدرآباد /28 اگست ( سیاست نیوز ) شاہ علی بنڈہ کے علاقہ میں ایک نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ محمد خواجہ جو بالانگر محبوب نگر کے ساکن محمد یوسف کا بیٹا تھا ۔ اس نوجوان کو بتایا جاتا ہے کہ دورے آنے کی بیماری تھی ۔ کل اس کے رشتہ داروں نے اسے ہاسپٹل منتقل کیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔