شاہ عبداللہ کی صحت بہتر : شاہی محل

ریاض۔ 3 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی سانس کی تکلیف کے بعد اب صحت بہتر ہے۔ انھیں اسی ہفتے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ شاہی محل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ رو بہ صحت ہیں۔ بیان کے مطابق: ’’میڈیکل ٹیم نے ان کے ضروری میڈیکل ٹسٹ کیے تھے اور ان سے یہ واضح ہوا تھا کہ ان کے ایک پھیپھڑے میں انفیکشن ہوگیاہے۔ ان کے پھیپھڑے میں سانس لینے میں معاونت کیلئے عارضی بنیاد پر ایک ٹیوب داخل کرنے کی ضرورت تھی۔ اللہ کا شکر ہے کہ یہ عمل کامیاب رہا ‘‘۔