جدہ۔3اگست( سیاست ڈاٹ کام )خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز اور ابوظہبی کے ولیعہد شہزادہ شیخ جنرل محمد بن زید النہان نے غزہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ متحدہ عرب امارات مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر کے طور پر بھی شہزادہ نہان نے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے ۔ انہوں نے یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہان کی جانب سے شاہ عبداللہ کو عید کی مبارکباد دی ‘ جواب میں شاہ عبداللہ نے بھی اپنا عید پیام حوالے کیا ہے ۔ دونوں سربراہوں نے علاقائی صورتحال خاص کر فلسطینی کاز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ غزہ میں اسرائیلی خونریزی کو روکنے کے بارے میں غوروخوص کیا گیا ۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی اُمور پر بھی بات چیت کی گئی ۔ اس ملاقات کے دوران شہزادہ مطب بن عبداللہ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔