شاہ عبداللہ اور ملکہ رانیا کا آج سے دو روزہ دورۂ مراقش

رباط ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور ان کی اہلیہ ملکہ رانیا کل سے مراقش کے دو روزہ دورہ کا آغاز کریں گے۔ مراقش کے شاہ محمد ششم نے انہیں دورہ کی دعوت دی ہے۔ مراقش کے شاہی محل سے جاری ایک اعلان میں یہ بات کہی گئی جس میں سرکاری میاپ نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں سربراہان دورہ کے دوران انتہائی اہم مذاکرات کریں گے۔ شاہ عبداللہ دوم کا دورہ جمعرات کو اختتام پذیر ہوگا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ مراقش اور اردن، عراق اور شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف امریکی قیادت والی اتحادی افواج کا حصہ ہیں اور یہ دونوں ممالک ہی ایسی عرب مملکتیں ہیں جو تیل کی دولت سے مالامال گلف کوآپریشن کونسل کا حصہ نہیں۔ شاہ مراقش نے 2012ء میں اردن کا دورہ کیا تھا۔