شاہ سلمان یا محمد بن سلمان کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی : سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر 

ریاض : ترکی میں واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد سے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ اب دنیا بھر میں ان سے مواخذہ کی آوازیں اٹھنے لگی ہیں ۔ سعودی وزیر عادل الجبیر نے کہا کہ صحافی جمال خشوگی کے قتل کے لئے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ ایک ’’سرخ لکیر ‘‘ ہے ۔بی بی سی کو ایک انٹر ویو کے دوران عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان یا ان کے والد فرمانروا شاہ سلمان کے بارے میں کوئی بھی توہین آمیز گفتگو برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ہماری قیادت ایک سرخ لکیر ہے ۔

حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان او ران کے بیٹے محمد بن سلمان ایک سرخ لکیر ہے ۔ انہوں نے کہا تھاک وہ ہر سعودی شہری کی نمائندگی کرتے ہیں اور ہم ایسی کسی بھی چیز کوبرداشت نہیں کریں گے جو ہمارے بادشاہ یا شہزادہ کی توہین آمیز ہو ۔

واضح رہے کہ ۲؍ اکٹوبر کو سعودی صحافی جمال خشوگی کو ترکی میں سعودی قونصل خانہ میں قتل کردیاگیا ہے ۔ ابتداء میں سعودی حکام کی جانب سے اس قتل کی کے جرم سے انکار کیاگیا ۔ لیکن بعد ازاں سعودی حکام نے اس کی ذمہ داری قبول کی