ریاض ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ایک مقامی اخبار کے کالم نگار کو اس وقت معطل کر دیا گیا جب وہ شاہ سلمان کی تعریف کے پل باندھنے میں حد سے تجاوز کر گئے۔سعودی میڈیا کے مطابق الجزیرہ نامی اخبار کے کالم نگار رمضان العنزی نے شاہ سلمان کی تعریف کرتے ہوئے وہ الفاظ استعمال کر دیے جو اللہ کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔سعودی عرب میں بادشاہ کی تعریف کرنا روایتی بات ہے اور عام طور پر اس کی توقع بھی کی جاتی ہے۔کالم نگار رمضان العنزی نے شاہ سلمان کے لیے خاصیت کے لیے وہ الفاظ استعمال کیے جو اللہ کے لیے کیے جاتے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان ان الفاظ کے استعمال پر بہت حیران ہوئے اور انھوں نے کالم نگار کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔