شاہ رخ کی سلمان سے فرمائش،’بریانی بھجوا دیں

بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’رئیس‘ کا ٹریلر سنیچر کو عید کے دن ریلیز کیا گیا۔اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ فلم انڈسٹری کے ایک اور ستارے ’بجرنگی بھائی جان‘ یعنی سلمان خان پرموٹ کر رہے ہیں۔سلمان خان نے شاہ رخ کی نئی فلم کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تشہیر کی۔