شاہ رخ کو سیریل ’’فوجی‘‘ میں پہلا بریک دینے والے ڈائرکٹر کا انتقال

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ نے اپنی پہچان بنانے کے لئے انڈسٹری میں بہت جدوجہد کی۔ شاہ رخ کو انڈسٹری میں پہلا بریک دینے والے یایوں کہیں انہیں پہچان دلانے والے ڈائرکٹر سی راجکپور کا انتقال ہوگیا۔ ان کی بیٹی رتن بھرانے یہ اطلاع دی۔ شاہ رخ خان کے سب سے پہلے سیریل فوجی جو 1988 میں شروع کیا گیا تھا کا ڈائرکشن راجکپور نے ہی کیا تھا۔ وہ 87 سال کے تھے وہ دلی سے تعلق رکھتے تھے راج کپور کے سیریل کے بعد شاہ رخ خان نے 89 میں دوسرا آدمی، 89 سے 90 تک سرکس اور 88 سے 89 تک دل دریا سیریلس کئے اس کے بعد انہیں دیوانہ میں بریک ملا۔