شاہ رخ کا وانکھیڈے امتناع برقرار

ممبئی ، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر شاہ رخ خان کو لگاتار تیسرے سال جبکہ انھوں نے 2012ء میں جھگڑا کیا تھا، اُن کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور میزبان ٹیم ممبئی انڈینس کے درمیان وانکھیڈے اسٹیڈیم میں اہم آئی پی ایل میچ دیکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جو یہاں 14 مئی کو مقرر ہے۔ اس ضمن میں وضاحت کرتے ہوئے ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن کے ایک عہدہ دار نے کہا کہ شاہ رخ پر اسٹیڈیم کے احاطے میں داخلے کیلئے پانچ سالہ پابندی عائد ہے، اس لئے رواں سال بھی ان پر امتناع برقرار ہے۔