شاہ رخ خاں ،ایرانڈیا کے رضاکارانہ طور پر ایمبیسیڈر

نئی دہلی ۔ /18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرانڈیا کی سرویسیس سے متاثر ہوکر شاہ رخ خاں نے آج کہا کہ وہ ایرانڈیا کے غیرسرکاری اور غیرمقررہ رضاکارانہ طور پر ایمبیسیڈر ہونے کا اعلان کرتے ہیں ۔ ایرانڈیا کے مہاراجہ کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مہاراجہ کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر بننے کا ازخود اعلان کرتے ہیں ۔ خسارے سے دوچار ایرانڈیا کا مستقبل غیریقینی تھا اور مسافرین کی جانب سے بھی ایرانڈیا کے تعلق سے ظاہر کردہ خیالات کے پس منظر میں شاہ رخ خاں کا یہ اقدام ایرانڈیا کیلئے اہمیت کا حامل ہوگا ۔