نئی دہلی۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ نے زرمبادلہ قوانین کی خلاف ورزی پر شاہ رخ ، ان کی اہلیہ گوری اور جوہی چاؤلہ سے پندرہ دنوں میں وضاحت طلب کی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے نائٹ رائیڈرز اسپورٹس لمیٹڈ کے حصص ماریشس کی ایک کمپنی کو اپنی حقیقی قیمت سے کم پردس روپے فی شیئر کے عوض فروخت کئے۔
جس سے انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کو تقریباً74کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔