شاہ رخ خان کا چیر لیڈرز کے ساتھ ڈانس

پورٹ آف اسپین۔13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کیریبیئن لیگ میں شاہ رخ خان نے اسٹیڈیم میں چیئرلیڈرز کے ساتھ ڈانس کیا۔ کیریبیئن پریمیئر لیگ فرنچائز ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈسوپر اسٹار شاہ رخ خان نے اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کے نغمے پر چیئرلیڈرز کے ساتھ ڈانس کیا۔اس موقع پر ڈیوائن براوو نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا، براوو نے ہی ٹویٹر پر کہا کہ میں نے ٹی کے آر کا آفیشل نغمہ متعارف کیا، یہ میں نے اور جوجو نے مل کر لکھا ہے، میں شاہ رخ خان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے اس گانے پر مظاہرہ کیا، یہ میرے لیے ایک خواب کے سچ ہونے جیسا تھا۔