شاہ رخ خان اور مادھوری ڈکشٹ پھر ایک ساتھ

’’زیرو‘‘ کی ناکامی کے بعد شاہ رخ خان نے کوئی بھی فلم سائن نہیں کی ہے۔ ایسی خبریں ہیں کہ مدھر بھنڈارکر کی فلم انسپکٹر غالب کی اسکرپٹ شاہ رخ کو پسند آگئی ہے۔ اگر شاہ رخ اس فلم میں کام کرنے کے لئے راضی ہو جاتے ہیں تو وہ اس فلم میں انسپکٹر بن کر ریت مافیا سے ٹکر لیتے ہوئے نظر آئیں گے۔ فلم کے لئے مادھوری ڈکشٹ کو بھی لیا جاسکتا ہے۔ شاہ رخ اور مادھوری نے ساتھ میں ’’انجام‘‘ ’’دل تو پاگل ہے‘‘ ’’دیوداس‘‘ ’’ہم تمہارے ہیں صنم‘‘ ’’کوئلہ‘‘ جیسی فلموں میں ساتھ کام کیا ہے۔