شاہ باد کے علاقہ ناگر گوڑہ میں کارڈن سرچ

آٹھ مشتبہ افراد گرفتار : ڈی سی پی پدمجا ریڈی
شمس آباد ۔ /20 جولائی (سیاست نیوز) سائبر آباد حدود میں واقع شاہ آباد کے علاقہ ناگر گوڑہ میں شمس آباد زون ڈی سی پی پی وی پدمجا ریڈی کی قیادت میں کارڈن سرچ منعقد کیا گیا جس میں تقریباً دو سو سے زائد مکانات کی تلاشی لی گئی اور مکانداروں خاص کر کرایہ داروں کے تمام تفصیلات آدھار کارڈ راشن کارڈ وغیرہ کی جانچ کی گئی ۔ تلاشی کے دوران آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان کی جانچ کی جارہی ہے ۔ شمس آباد ڈی سی پی پدمجا ریڈی نے بتایا کہ تلاشی کے دوران 25 بائیکس ، پانچ کار ، ایک ٹراکٹر اور ایک آٹو جن کے کاغذات نامکمل تھے انہیں ضبط کرلیا گیا ہے ۔ کارڈن سرچ سے مجرمین میں خوف پیدا ہور ہا ہے اور وہ جرم کے راستہ کو چھوڑکر عام زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ سائبر آباد پولیس کی جانب سے کارڈن سرچ کا سلسلہ جاری رہے گا جس سے جرائم میں کافی حد تک کمی ہورہی ہے اور عوام میں شعور بھی پیدا ہورہا ہے ۔