شاہ آباد۔25نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے ایچ کے آر ڈی بی کو 630 کروڑ روپیوں کا فنڈ مل چکا ہے ۔ حیدرآباد کرناٹک پسماندہ علاقوں کے دیہاتوں کی ترقی کیلئے آرٹیکل 371 ( جے ) کے جاری ہونے سے بہت فائدہ ہوا ہے ۔ قصبوں کو مزید ترقی دینے کیلئے اور بھی فنڈ جاری کیا جارہا ہے ‘ یہ بات رکن قانون ساز کونسل الم پربھو پاٹل نے کونسل شاہ آباد میں تعمیراتی کاموں کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا ۔ سی سی سڑکوں کی تعمیر کیلئے 20لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں اور کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ایچ کے آر ڈی بی کو 630 کروڑ روپئے فنڈ مل چکا ہے ۔ اس موقع پر پارٹی اور عام لوگوں کی کثیر تعداد کے ساتھ رکن اسمبلی شاہآباد رام کرشنا پنچایت صدر بسواراج و دیگر افراد موجود تھے ۔