شاہ آباد میں ڈاکٹروں کی کمی سے مریضوں کو مشکلات

شاہ آباد۔(چیوڑلہ)۔3ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاہ آباد سرکاری ہاسپٹل میں تمام تر سہولتیں ہونے کے باوجود عملے کی کمی کی وجہ سے مریضوں کا علاج خاطرخواہ نہیں ہوپا رہا ہے جس کی وجہ سے عوام کافی دشواریوں کا سامنا کررہے ہیں ۔ یہاں اس بات کا ذکر بیجا نہ ہوگا کہ عملہ کی کمی کی وجہ سے خاندانی منصوبہ بندی آپریشن کیلئے بیشتر مریض چیوڑلہ کا رُخ اختیار کررہے ہیں ۔ ہاسپٹل کے میڈیکل آفیسر کریم النساء نے کہا کہ اگر عملہ کی کمی کو فی الفور دور کیا جائے تو مریضوں کو چیوڑلہ کا رُخ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں وہ بہت جلد اپنے اعلیٰ عہدیداروں کو اس بات سے واقف کروائیں گے اور عملہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے موثر نمائندگی کریں گے۔