شاہ آباد ( چیوڑلہ ) /30 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل پریشد آفس شاہ آباد میں سرپنچوں اور دیہی سکریٹریز کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی ڈی او پدماورتی اور ای او آر ڈی سندھیا رانی نے سرپنچوں اور دیہی سکریٹریز پر زور دیا کہ وہ متعلقہ علاقہ جات کی صاف صفائی خصوصی نگہداشت رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم ہفتہ میں ایک مرتبہ صاف صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اس کا جائزہ لیتے رہے ۔