شاہ آباد میں جلسہ عظمت رسولؐ

شاہ آباد۔15اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاہ آباد میں جلسہ عظمت رسولؐ کا انعقاد 16اکٹوبر کو عمل میں آرہا ہے جس کے مہمان خصوصی ممتاز عالم حضرت صوفی محمود رضا مسعودی ہوں گے ۔ اس خصوصی جلسے سے مولانا ہدایت علی ‘ مولانا پیرزادہ اسحاق عظیم صابری سجادہ نشین و مہمان خصوصی محمد رضا مسعودی مخاطب کریں گے ۔ جناب سید محمد علامہ اسحاق عظیم صابری حسانی قادری نذرانہ عقیدت ‘ نعت شریف پیش کریں گے اور سلام سنائیں گے ۔ حاجی سلیم سیٹھ ‘ محمد منصور علی و دیگر عاشقان اولیاء نے جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد شرکت کی خواہش کی ہے ۔