شاہ آباد میونسپل فنڈ کا گرام پنچایت بھکنور کو منتقل

شاہ آباد /13 جنوری ( ذریعہ ای میل ) شاہ آباد سٹی میونسپل SFC2012 کا فنڈ جو وارڈ نمبر 21 کے ترقیاتی کاموں کے لئے مخصوص کیا گیا تھا اس فنڈ کو سوچی سمجھی سازش کے تحت گرام پنچایت بھکنور کے شانت نگر کو منتقل کیا گیا ہے ۔ 6 لاکھ روپئے کے اس فنڈ کو اچانک وارڈ نمبر 21 کے کاموں میں خرچ کئے بغیر گرام پنچایت کو منتقل کرنا لگتا ہے ۔ اس غیر قانونی کام میں میونسپل کمشنر وارڈ کونسلر کی ملی بھگت ہے ۔ کیونکہ اس منظور شدہ رقم کو وارڈ میں خرچ کرنا پڑھتا تھا ۔ اگر ترقیاتی کام نہ ہوتے تو وارڈ کی عوام کو اس رقم کے غبن ہونے کا پتہ چل جاتا ۔ اس وجہ سے ان 6 لاکھ روپیوں کے فنڈ کو غبن کرنے کے ارادے سے ہی غیر قانونی طریقہ کار سے شانت نگر کو منتقل کیا گیا ۔ اس طرح کی چالاکی سے میونسپل شاہ آباد کے کروڑوں کے فنڈس پچھلے کئی سالوں سے غبن کیا گیا ہے ۔

مگر افسوس آج تک خاطی افسران و نمائندے گرفت میں نہیں آئے کیونکہ آج تک اعلی افسران کے جانب سے اس ضمن میں انکوائری نہیں کی گئیں ہے ۔ وارڈ نمبر 21 کی عوام گندگی ، سڑک ، ڈرین اور پینے کے پانی کو لیکر کافی پریشان ہوکر روزانہ بلدیہ کے چکر کاٹتے ہیں ۔ کیا یہ میونسپل افسران و نمائندے نہیں جانتے یا جان کر انجام ہیں ؟۔اس ضمن میں جناب ایم اے جلیل کانگریسی قائد نے ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کو ایک شکایت روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ SFC-2012 کے اس فنڈ کو فی الفور گرام پنچایت سے واپس لاتے ہوئے وارڈ نمبر 21 میں ہی خرچ کریں ۔ ساتھ ہی میں کیا ہے کہ شاہ آباد میونسپل میں جو کمیٹی سالوں سے بدعونانیاں ہوئی ہیں ان کی بھی اعلی سطح پر تحقیقات کی جائے ۔