کریم نگر ۔ 21 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہریتا ہرم پروگرام کے تحت محکمہ پولیس کے زیراہتمام ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن سرکل انسپکٹر وجئے سارتھی کی قیادت میں سب انسپکٹر آف پولیس اور دیگر عملہ کے ساتھ کریم نگر کے قدیم شاہی عیدگاہ میں شجرکاری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ عیدگاہ کی دیواروں سے متصل پودے لگائے گئے نیز اسی متصل قدیم قبرستان میں بھی پودے لگائے گئے اس پروگرام میں سید منصور علی توکلی ، محمد حکیم الدین ، محمد معزالدین اور عبدالساجد کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔