پٹنہ ، 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)آر جے ڈی صدر لالو یادو نے آج شاہی امام جامع مسجد دہلی سید احمد بخاری کی مسلمانوں سے کی گئی اپیل کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کی پارٹی اور کانگریس کو ووٹ دینے مسلمانوں سے اپیل سے ایک نمایاں تبدیلی آئے گی۔ انھوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس دونوں پر پابندی کا مطالبہ کیا۔ امام بخاری نے قوم کو بچانے کیلئے حب الوطنی پر مبنی اپیل کی ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ملک میں انتشار پسند طاقتیں سرگرم ہیں۔ ان کی اپیل سے سکیولر عوام کو متحد ہونے کا موقع ملے گا۔