حیدرآباد۔31اگست ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف پولیس نے شاہین نگر علاقہ کے ایک مکان سے نعش برآمد کرلی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس مکان سے بدبو محسوس کرتے ہوئے مقامی عوام نے پولیس کو اطلاع دی تھی ۔ پولیس کے مطابق 43سالہ محمد غوث الدین اپنے مکان میں مردہ پایا گیا ۔ مشتبہ طور پر فوت اس شخص کی نعش کو پولیس نے حاصل کرلیا جو مسخ شدہ حالت میں پائی گئی تھی۔