حیدرآباد ۔ /16 ڈسمبر (سیاست نیوز) نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ عبدالنعیم ساکن شاہین نگر جو حالیہ دنوں بیرونی ممالک سے واپس لوٹا تھا وہ کل علاقہ شاہ عنایت گنج سے گزررہا تھا کہ ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں نعیم برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ۔