حیدرآباد۔/15نومبر، ( سیاست نیوز) شاہین نگر کے علاقہ علی نگر میں ایک نامعلوم خاتون کی مشتبہ نعش سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ علی نگر شاہین نگر کے علاقہ سے آج پہاڑی شریف پولیس نے ایک اجنبی خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا۔ تاہم پولیس خاتون کی موت کو قتل ماننے سے انکار کررہی ہے۔ انسپکٹر پہاڑی شریف مسٹر پی وینکٹیشورلو کا کہنا ہے کہ خاتون کی نعش کا پنچنامہ کیا گیا ہے اور پولیس کو قتل جیسا کوئی ثبوت نہ نعش سے اور نہ ہی آس پاس کے علاقہ سے دستیاب ہوا ہے۔ اس خاتون کی عمر 22تا 25سال بتائی گئی ہے جو زعفرانی رنگ کے لباس اور برقعہ میں ملبوس ہے۔انسپکٹر نے بتایا کہ اس کے ہاتھوں پر مہندی کا ڈیزائن ہے اور ایک ہاتھ پر عائشہ مصطفی لکھا ہوا ہے۔ پہاڑی شریف پولیس نے علاقہ کا تفصیلی جائزہ لیا اور سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو اطلاع دے دی اور جانکاری حاصل کی جارہی ہے کہ کوئی خاتون جس کی عمر پچیس تا تیس سال ہو کہیں گمشدگی کی رپورٹ تو درج کروائی نہیںگئی ہے۔پہاڑی شریف پولیس مصروف تحقیقات ہے۔