ابوظہبی۔3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) زخمی محمد عباس کو پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ سے شاہین آفریدی کو ٹسٹ کرئیر کے آغاز کا موقع مل گیا۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر یہ اعزاز پانے والے پاکستان کے 236 ویںکرکٹر بن گئے ہیں۔کم عمر نوجوان 18 سالہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پر قسمت ایسی مہربان ہوئی ہے کہ ایک ہی سال میں ونڈے، ٹی ٹوئنٹی اور اب ٹسٹ میں بھی ٹیم کی نمائندگی حاصل کرلی ہے ۔ محمد عباس کے زخمی ہونے کے باعث ابھرتے ہوئے دراز قد بو لر کو جو ٹسٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل تھے انہیں ابوظہبی ٹسٹ شروع کرنے کا موقع مل گیا۔رواں سال پاکستان کی طرف سے ٹسٹ کیپ حاصل کرنے والے یہ ساتویں کھلاڑی بن گئے ہیں ان سے قبل فہیم اشرف، امام الحق، عثمان صلاح الدین، بلال آصف، فخر زمان اورمیر حمزہ نے بھی اپنا پہلا ٹسٹ کھیل چکے ہیں۔ متحدہ عرب امارت میں ہی جاری پاکستان اے کے میچز میں اچھی کارکردگی پر شاہین آفریدی کو ٹسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔