نئی دہلی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 2G اسکام مقدمہ کے ملزم شاہد بلوا نے آج مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے سے ملاقات کی اور حق معلومات قانون کے تحت اُن کی داخل کردہ درخواست کا جواب دلوانے کے لئے مداخلت کی خواہش کی۔ بلوا ڈی بی رائلٹی کے پروموٹر ہیں، اُنھوں نے وزارت داخلہ میں عرصہ سے زیرالتواء اپنی درخواست کے سلسلہ میں شنڈے سے ملاقات کی۔