کراچی۔ 21؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستانی ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ضروت مند لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے وہ کوہاٹ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت اسپتال بنائیں گے۔ کراچی میں ایک کمپنی کے تعاون سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن فنڈ ریزنگ پروگرام کے تحت ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کے ساتھ سابق کرکٹرس اور شوبز کی شخصیتوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ’بوم بوم‘ آفریدی نے کہا کہ اگر سب دیانت داری کا مظاہرہ کریں تو غربت ختم ہوسکتی ہے۔ فلاحی کاموں کے لئے حکومت سے کبھی کوئی مدد نہیں مانگی ہے۔ اس موقع پر شائقین کو اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملنے کا موقع بھی ملا اور انھوں نے آفریدی سے آٹوگراف لئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائی۔