شاہد آفریدی 1.5 لاکھ ڈالرز میں فروخت

کراچی۔6فبروری (سیاست ڈاٹ کام )کیریبین لیگ کرکٹ کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی ہو گئی۔آل راونڈر شاہد آفریدی ،کرس گیل‘ ڈیرن سیمی 1.5 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئے۔کیریبین لیگ 2015 کے لئے ہوئی کھلاڑیوں کی نیلامی میں شاہد آفریدی کو سر فہرست زمرہ میں رکھا گیا۔لیگ کی نئی فرنچائزسنٹ کٹس اینڈ نویس نے ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالرز میں آفریدی کی خدمات حاصل کر لیں۔سہیل تنویربھی 80ہزار ڈالرز میں اسی ٹیم کا حصہ بنے۔ٹرینڈاٹس نے پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک کو ایک لاکھ ڈالرز اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔