شاپنگ کیجئے!صحت اچھی رہے گی!

شاپنگ کے شوقین افراد کو نوید ہوکہ ان کی اس عادت کے باعث ان کی زندگی طویل ہوسکتی ہے۔ شاپنگ سے زیادہ فائدہ ان لوگوں کو ہوتا ہے جو 65 سال سے زائد عمر کے ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ جسمانی اور ذہنی صحت میں کمی یا نقص کو پیش نظر رکھنے کے باوجود یہ بات نوٹ کی گئی ہے کہ جو مرد اور خواتین روزانہ خریداری کیا کرتے ہیں، وہ شاپنگ سے گریز کرنے والے افراد کے مقابلے میں زیادہ عرصہ جیتے ہیں۔ شاپنگ سے دوستی اور رفاقت کے مواقع ملتے ہیں، ورزش ہوتی ہے اور صحت بخش غذا برقرار رکھنے کا موقع ملتا ہے۔ شاپنگ کے دوران لوگ جسمانی طور پر سرگرم ہوتے ہیں۔ سماجی رابطے اور تعلقات بڑھتے ہیں اور ذہنی طور پر بھی وہ چاق و چوبند ہوتے ہیں۔