ایک خاتون کا ساتھی دوست کو ایک لاکھ 15 ہزار روپئے کا دھوکہ ، ایم ٹیک کی طالبہ گرفتار
حیدرآباد۔ 23 جون (سیاست نیوز) الیکٹرانک آلات پر بھروسہ آن لائن خرید و فروخت شاپنگ اور ہوٹلنگ میں کریڈٹ کارڈز کا استعمال اب محفوظ نہیں رہا اور کریڈٹ کارڈز کے استعمال میں دوسروں پر بھروسہ کرنا خطرے سے خالی نہیں یا تو بھروسہ کرنے والے کو نقصان کا سامنا کرنے پڑے گا یا غیریقینی حالات سے دوچار ہونا پڑے گا۔ ایک ایسے ہی واقعہ میں جو سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آیا، ایک ساتھی نے دوسرے ساتھی کو ایک لاکھ 15 ہزار روپئے کا دھوکہ دے دیا جو بیرونی خواتین ایک ساتھ رہا کرتی تھیں۔ سائبرآباد کے سائبر کرائم شعبہ نے ناگارانی مہاجن نامی خاتون جو سوچترا پیٹ بشیرآباد کی ساکن ہے، کی شکایت پر سابق روم میٹ ایم ٹیک کی طالبہ بی سی انجالینا عرف کے امیہ چودھری کو گرفتار کرلیا اور اسے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ ناگارانی مہاجن نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ ایسے بینک کھاتے سے جو ایکسیس بینک کا ہے، غیرمجاز طور پر ایک لاکھ 15 ہزار روپئے نکالی لئے گئے۔ سائبر جرائم شعبہ کی پولیس نے شکایت درج کی۔ شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا۔ شکایت کنندہ خاتون نے 30 نومبر سال 2013ء میں شکایت کی تھی۔ ناگارانی مہاجن کے ساتھ ایک اور لڑکی امیہ چودھری اپنے کمرے میں ساتھ رہتی تھی جس نے ستمبر 2013ء میں اس کے روم میں داخلہ لیا تھا اور پھر دھوکہ دہی کے بعد روم سے الگ ہوگئی۔ ناگارانی کو آن لائن شاپنگ کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔ اس وجہ سے اس نے امیہ چودھری کی مدد لی۔ ناگارانی کے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ روپئے تھے اور اس لئے خریداری کے وقت درج کئے گئے بینک کھاتے کی تفصیلات اور دیگر تمام تفصیلات جو کہ خریداری کیلئے درکار تھے، حاصل کرلیا اس وقت جب ناگارانی مصروف یا پھر آرام کررہی ہوتی ہے، اس وقت ویب سائیٹس کو لاگ آن ہوتی اور اس کے ذریعہ خریداری کرلیا کرتی تھی اور ناگارانی کے سیل فون میں ان پیغامات کو مسخ کردیتی جو بینک کے ذریعہ خریداری سے آگاہ کرنے کے ہوتے تھے اور جب ناگارانی نے وضاحت طلب کی تو امیہ چودھری نے معصوم ہونے کا ڈھونگ کیا اور روم سے تخلیہ کردیا۔ پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے امیہ چودھری کو اس کے دوسرے مقام وینیلہ گڈہ پیٹ بشیرآباد سے گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر راج شیکھر ریڈی نے اپنی ٹیم کے ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس کرائم سائبرآباد ایس جانکی شرمیلا کی خصوصی ہدایت پر کارروائی انجام دی۔