اوٹنور۔6فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر اوٹنور کے شانتی نگر کالونی کے عوام نے کہا کہ مشن کاکتیہ کے نام پر غریبوں کے مکانات منہدم کر کے حکومت عوام کے ساتھ ناانصافی نہ کریں۔ محلہ شانتی نگر تا آر ڈی او آفس تک ریالی کی شکل میں پہنچ کر آر ڈی او ایلیا کو ایک یادداشت پیش کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مستقر اوٹنور کے گوپائی تالاب کو عہدیداروں نے مشن کاکتیہ اسکیم کے تحت سروے کرتے ہوئے مکانات تک مارکنگ کئے ۔مقامی عوام نے کہا کہ عہدیداروں نے یہ کہا کہ ان کے مکانات تالاب کی توسیع میں چلے جائیں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عہدیداران فوری یہ سروے روک دیں ۔آر ڈی او ایلیا نے کہا کہ اعلیٰ عہدیداروں سے اس مسئلہ پر بات کریں گے اور انصاف کرنے کا بھی تیقن دیا ۔ اس موقع پر نائب صدر نشین منڈل پریشد سلیم الدین ‘ معاون رکن مجیب خان ‘ ٹی آر ایس منڈل سکریٹری ایس سیتارام و دیگر نے ریالی میں حصہ لیا ۔