شام کے ٹاؤن پر داعش کا کنٹرول

بیروت ۔ 7 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ گروپ نے شمالی شام کے ٹاؤن عین عیسیٰ اور اطراف و اکناف کے علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔ دو ہفتہ قبل کرد جنگجوؤں نے یہ علاقے داعش سے چھین لئے تھے۔ اس کے علاوہ اسلامک اسٹیٹ نے نئی ویڈیو جاری کی جس میں شام کے دو افراد کو رقہ میں ہلاک کرتے ہوئے دکھایا گیا ۔ ان دونوں کو جاسوسی کے الزام میں ہلاک کیا گیا۔