دمشق ۔ 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم دو خودکش بم برداروں نے شام کے وسطی شہر ہما میں اپنے دھماکو مادہ کے کمربندوں کے ذریعہ بم دھماکہ کردیا۔ پولیس اور سرکاری خبر رساں ادارہ صنعا کے بموجب حملے اسی چوک میں جو شہر کے قلب میں واقع ہے، 15 منٹ کے وقفہ سے کئے گئے۔ ہما کے گورنر غسان خلف نے سرکاری ٹی وی چینل سے کہا کہ حملہ سے دو افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔