شام کے شہر حلب پر فضائی حملے میں 12 افراد ہلاک

پامیرا کے قریب گزشتہ تین دنوں میں دولت اسلامیہ پر 50 روسی فضائی حملے
بیروت ۔ /14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شہر حلب پر آج باغیوں کے زیرقبضہ پڑوسی علاقوں پر فضائی حملوں سے 12 افراد ہلاک ہوگئے ۔ 9 افراد پڑوسی علاقہ طارق الباب اور دیگر تین ضلع صالحین میں ہلاک ہوئے ۔ برطانیہ میں قائم شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق نے ان حملوں اور ہلاکتوں کی اطلاع دی ۔ ماسکو سے موصولہ اطلاع کے بموجب روس نے منگل سے اب تک دولت اسلامیہ کے جہادیوں پر شام کے شہر پامیرا کے قریب 50 فضائی حملے کئے ۔ بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم کے مسلح شعبوں پر روس کے فضائی حملوں میں شدت پیدا کردی گئی ہے ۔