شام کے رہائشی علاقہ میں دہشت گردانہ حملے کی کوشش ناکام

دمشق، 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کی فوج نے حلب شہر کے رہائشی علاقے میں دہشت گردوں کے حملہ کو ناکام بنا دیا۔مغربی ایشیا کے نیوز چینل ‘الخبریہ’ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے صوبہ کے دو اضلاع نیو حلب اور الزہرا میں گولہ باری کی۔شام کی فوج نے سخت مزاحمتی کارروائی کرتے ہوئے کئی دہشت گردوں کو زخمی کر دیا۔قابل غور ہے کہ دہشت گرد شام کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر حلب میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں جس سے جان مال کا نقصان ہوتا ہے اور شہر کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچتا ہے ۔