انقرہ۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ترکی فوجیوں کا ایک گروپ کامیاب کارروائی کے بعد شام میں داخل ہوگیا تاکہ دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں سے محروس ترکی علاقہ کی حفاظت کرنے والے فوجیوں کا بحفاظت بخلیہ کروایا جاسکے۔ وزیراعظم ترکی احمد دعوت اوگلو نے کہا کہ 700 اعلیٰ سطحی ترکی فوجی راتوں رات شام میں داخل ہوگئے تاکہ ترکی علاقہ میں تعینات فوجیوں کا بحفاظت تخلیہ کروا سکیں۔ یہ دستہ شمالی شام کے اندرونی علاقہ میں خلافت ِ عثمانیہ کے دور کے ایک مقبرے کی حفاظت پر تعینات کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ اس مہم کے نتیجہ میں مقبرہ پر تعینات فوجیوں کو بحفاظت شاہ سلیمان کی باقیات کے ساتھ ترکی منتقل کردیا گیا ہے۔