شام کا علاقہ حمص میں کار بم دھماکہ، 10 ہلاک

دمشق ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام کے وسط میں واقع شہر حمص کے ایک علاقہ میں آج طاقتور کار بم حملہ کیا گیا جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے ۔ صوبہ کے گورنر نے بتایا کہ اس حملے میں 10 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے ہیں ۔ صدر بشارالاسد کے مشیر طلاء البرداعی نے کہا کہ مرنے والوں کی تعدادمیں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ شام کی انسانی حقوق کی تنظیم نے مرنے والوں کی تعداد زیادہ بتائی ہے ۔ اسی شہر کے دوسرے علاقہ میں دوسرا کار بم دھماکہ ہوا جس میں 3 زخمی ہوئے ۔ حمص علاقہ تشدد سے بدترین متاثرہ علاقہ ہے ۔