بیروت ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مغربی اور خلیجی ملکوں پر مشتمل فرینڈز آف سیریا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ خانہ جنگی کے دوران شام میں صدارتی انتخابات کا انعقاد جمہوریت کی پیروڈی ہے۔ اسد حکومت رواں برس جولائی کے مہینے میں صدارتی الیکشن کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بشار الاسد کے اس الیکشن میں تیسری مدتِ صدارت کیلئے امیدوار ہونے کے یقینی اور قوی امکانات ہیں۔ فرینڈز آف سیریا کے اعلان میں مزید کہا گیا کہ صدارتی الیکشن سے شام میں معاشرتی تقسیم مزید وسیع ہو جائے گی۔