شام پر امن کانفرنس، اپوزیشن کی شرکت

استنبول۔18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے اپوزیشن اتحاد نے امریکہ اور دیگر بین الاقوامی طاقتوں کے دبائو پر جنیوا میں منعقد شدنی امن کانفرنس میں شرکت سے اتفاق کرلیا ہے۔ شام کے صدر بشارالاسد کے خلاف لڑائی میں مصروف مخالف اتحاد نے جو 75 ارکان پر مشتمل ہے، رائے دہی کے ذریعہ یہ فیصلہ کیا جس میں 58 نے شرکت کے حق میں رائے دی جبکہ 14 نے مخالفت کی۔ 2 ارکان غیر حاضر رہے اور ایک رکن نے کوئی رائے نہیں دی۔ یہ کانفرنس جنیوا کے قریب چہارشنبہ سے شروع ہورہی ہے۔