دبئی۔27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ و روس توقع ہے کہ شام میں جنگ کے خاتمہ کے لئے سمجھوتہ کو آئندہ چند دنوں میں قطعیت دیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بتایا کہ انہوں نے جنیوا میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے بات کی اور سمجھوتہ کے سلسلہ میں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید تفصیل نہیں بتائی۔