دمشق 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی شام کے ایک کرد اکثریتی ٹاؤن میں واقع بڑی ہوٹل پر 3 خودکش بمباروں نے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ کرد ٹاؤن کے مقامی عہدیدار جان نے کہاکہ قمشلی کے وسط میں یہ ہوٹل واقع ہے جہاں حالیہ عرصہ کے دوران کرد بندوق برداروں اور القاعدہ کے علیحدہ شدہ گروپ کے ارکان کے درمیان بڑے پیمانہ جھڑپیں ہوئی تھیں۔ شام کے سرکاری خبررساں ادارہ صنعاء نے کہا ہے کہ ہدایہ پر حملہ میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم مزید تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔