دمشق ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کے مشرقی علاقے میں متحارب باغی گروپوں میں لڑائی کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 68ہوگئی ان میں سے کچھ افراد کو زندہ پکڑنے کے بعد گولیاں ماری گئی ہیں۔ شامی مبصرین برائے انسانی حقوق کے مطابق عراقی سرحد کے قریبی علاقے دیر الزور کے تیل کے ذخائر سے مالا مال علاقے میں جمعہ کے روز بھی میدان جنگ بنا رہا اور متحارب گروپوں کے درمیان لڑائی جاری رہی اور گذشتہ دو روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 68ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ شام میں بشار الاسد حکومت کے خلاف لڑنے والے القاعدہ کے متحارب گروپ القاعدہ ان دی اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ لیونت ، النصرت فرنٹ اور دیگر گروپوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔